ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : گانجہ اور حشیش تیل فروخت کرنے کے الزام میں 2 گرفتار

اُڈپی : گانجہ اور حشیش تیل فروخت کرنے کے الزام میں 2 گرفتار

Wed, 12 Jan 2022 19:31:48    S.O. News Service

اُڈپی 12/ جنوری (ایس او نیوز) شیولّی میں پیرمپلی ریلوے برڈج کے قریب سٹی کرائم برانچ  پولیس نے دو افراد کو گانجہ اور حشیش تیل جمع اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت گلیڈ(21 ) اور رتھیک کے ایم (21) کی حیثیت سے کی گئی  ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  مصدقہ اطلاع  پر کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر منجو ناتھ  کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے متعلقہ مقام پر چھاپہ مارا اور ملزمین کے قبضے سے 93 گرام گانجہ ، حشیش کا تیل ، گاہکوں سے رابطہ کے لئے استعمال ہونے والا موبائل فون ، اسکوٹر وغیرہ ضبط کر لیا ۔

 ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ اور آئی پی سی کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: